راولپنڈی :نجی ٹی وی چینلز پر پتنگ کے ذریعے گرنے والے ڈرون کو راولپنڈی پولیس کا ڈرون ظاہر کر کے خبر چلانے کا معاملہ،
خبر سراسر مبالغہ آرائ اور حقائق کے برعکس ہے،
راولپنڈی پولیس کا ڈرون آپریشن اسوقت بھی جاری ہے جس کی آج صبح کی ویڈیوز بھی میڈیا سے شئیر کی گئ ہیں،
خبر میں بلا تحقیق ڈرون کو راولپنڈی پولیس کا ڈرون ظاہر کیا گیا جبکہ اس بابت ترجمان پولیس کی جانب سے رپورٹر کو حقائق سے آگاہ کرنے کے علاوہ ویڈیوز بھی فراہم کی گئیں،
سوشل میڈیا پر ڈرون گرنے کے حوالے سے ویڈیو پتنگ بازی کے خلاف راولپنڈی پولیس کی کارروائیوں کے خلاف منفی و مذموم پراپیگنڈا کا حصہ ہے، جس کو بلا تحقیق میڈیا پر شئیر کر کے شہریوں کو غلط پیغام دیا گیا،
راولپنڈی پولیس کے ڈرون کے گرنے کا کوئ واقعہ پیش نہیں آیا، راولپنڈی پولیس نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی خبر کی تردید کرتی ہے,گزشتہ رات پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوۓ 43 مقدمات درج کر کے 49 افراد کو گرفتار کیا گیا،