راولپنڈی کرکٹ شائقین کے لیے مایوس کن خبر, سیاسی صورتحال کے باعث میچ لاہور منتقل کرنے پر غور

راولپنڈی ( پوٹھوہار ٹائمز ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی میں شیڈول پاکستان آسٹریلیا کی وائٹ بال سیریز کے پیش نظر جڑواں شہروں کی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے اسلام آباد میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، صورتحال واضح ہونے پر بیک اپ پلان پر عمل کیا جائے گا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ آخری ٹیسسٹ میچ لاہور میں شیڈول ہے،وائٹ بال سیریز بھی لاہور میں ممکن ہو سکتی ہے۔جب کہ سیریز کے طے شدہ شیڈول کے تحت پنڈی اسٹیڈیم میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جانا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 29 مارچ کو شیڈول ہے۔لاہور میں انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں تاہم حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کے حکام کی مشاورت سے کیا جائے گا۔وائٹ بال میچ انہی تاریخوں میں ہوں گے۔تاریخوں میں ردوبدل نہیں ہو گا۔خیال رہے کہ 28مارچ کے دن عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہونی ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔