راولپنڈی آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے حتمی سیکورٹی انتظامات مکمل

راولپنڈی(پوٹھوہار ٹائمز)پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے حتمی سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ،ایس پی راول، ایس پی صدر، ایس پی کوہسار، ایس پی سیکورٹی، اے ایس پی نیوٹاون اور دیگر افسران ہمراہ تھے، ڈسٹرکٹ سیکورٹی افسر نے افسران کو سیکورٹی پلان کے مطابق پوائنٹ ٹو پوائنٹ سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی، ایس ایس پی آپریشنز نے کرکٹ سٹیڈیم اور چاروں اطراف کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،ایس ایس پی آپریشنز نے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لئے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات دیں،ایس ایس پی آپریشنز نے سٹیڈیم سے فیض آباد تک سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا، کرکٹ ٹیمز اور میچز کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاضانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور سی پی او راولپنڈی کی ہدایات کے مطابق فول پروف سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے