راولپنڈی (پوٹھوہارٹائمز) راولپنڈی سی پی او عمر سعید ملک کی معزز ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی کے وفد سے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ، میٹنگ میں ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی،ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی ،ممبر صوبائی اسمبلی راجہ ساجدمحمود،ممبر صوبائی اسمبلی جاوید کوثر
اوردیگر نمائندگان کے علاوہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض،سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد، ڈویژنل ایس پیز اوردیگر افسران شامل تھے۔ سی پی اونے معزز اراکین کو جرائم کی بیخ کنی اورروک تھام کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی سے آگاہ کیا،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، حکومت پنجاب اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔سی پی اوعمر سعید ملک