راولپنڈی (پوٹھوہار ٹائمز) سی پی او عمر سعید ملک کی زیر صدارت سی پی او آفس میں رات گئے میٹنگ، میٹنگ میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن، ایس ایس پی آپریشنز، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز اور ایس پی سی آئ اے نے شرکت کی۔ میٹنگ میں سی آئ اے کے شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، آرگنائزڈ کرائم کی روک تھام اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ سی پی او نے افسران کو سی آئ اے کے شعبہ کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے اور آرگنائزڈ کرائم کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائی کی ہدایات دیں۔