راولپنڈی چیف ٹریفک آفیسر نوید ارشاد نے رمضان المبارک میں ٹریفک کے بہترین انتظامات جاری کردیے

راولپنڈی( پوٹھوہار ٹائمز )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے موقع پر ضلع راولپنڈی میں ٹریفک کے بہترین انتظامات کے احکامات جاری کر دیے۔ ون ویلنگ کی روک تھام کےلئے سپیشل ون ویلنگ سکواڈ تعینات۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ضلع راولپنڈی میںشہریوں کو بہترین ٹریفک انتظامات کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کر دیے جس پر عمل کرتے ہوئے ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر محمد وسیم نے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔ شہر میں ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے 6سپیشل سکواڈ بناتے ہوئے 80سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جو پشاور روڈ، مال روڈ، جہلم روڈ ، ائیر پورٹ روڈاور مری روڈ پر انسداد ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے اور خلاف ورزی کے مرتکب منچلوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے، نماز تراویح کے موقع پر مساجد میں ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جو کہ بھر پور محنت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں، مساجد کے نزدیک کسی قسم کی پارکنگ نہ ہونے دیں گے اور سکیورٹی کے پیش نظر کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر کڑی نظررکھیں گے۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کاکہنا تھا کہ افطاری کے اوقات میں شاہراہوں، رش والے مقامات اور کمرشل مارکیٹس میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلئے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ ڈیوٹی پر معمور ٹریفک وارڈنز کو افطاری ان کے پوائنٹس پر فراہم کی جائے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز ہر طرح کے سخت موسمی حالات میں روزہ کی حالت میں شاہراہوں پر عوام الناس کی سہولت کے لیے اپنی ڈیوٹی میںسر انجام دیتے ہیں لہذا عوام سے بھی گزارش ہے کہ دوران ڈرائیونگ جلد بازی سے گریز کریں اور دوران خریداری گاڑی کو غلط پارک نہ کریں تا کہ ٹریفک کے بہاﺅ میں خلل پیدا نہ ہو ، انھوں نے والدین سے بھی خصوصی اپیل کی ہے کہ ان خاص دنوں کے موقع پر اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور کم عمری میں انھیں موٹر سائیکل و گاڑی دینے سے گریز کریں تا کہ آپ کو کسی قسم کی قانونی پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے