راولپنڈی بھر سے مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کرلیا,تحریک انصاف راولپنڈی و چکلالہ کینٹ سے کوئی نشست نہ حاصل کرسکی

راولپنڈی:ملک بھر میں آج کنٹونمنٹ انتخابات تھے جس میں راولپنڈی کی 10 اور چکلالہ بورڈ کی 10 سیٹوں پر بھی انتخابات ہوئے ،راولپنڈی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کوئی نشست نہ لے سکی۔مجموعی اعتبار سے ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا,ووٹرز کی بہت کم تعداد دیکھنے کو ملی, راولپنڈی بورڈ سے،وارڈ 3 سے ارشد قریشی (ن)،وارڈ 4 سے رشید خان (ن)،وارڈ 5 سے حا جی ظفر اقبال (آزاد)،وارڈ 6 سے ملک منصور افسر (ن)،وارڈ 7 سے ملک امجد (ن)،وارڈ 8 سے حافظ حسین (ن)،وارڈ 9 سے عبدالشکور (مسلم لیگ ن )،وارڈ 10 سے ملک منیر (ن) سےغیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق نشستیں حاصل کرچکے ہیں ،وارڈ 2 سے خاتون امیدوار کے انتقال کے باعث الیکشن ملتوی ہوگیا تھا جو الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق ہوگا۔چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 سے پرویز (ن)،وارڈ 3 سے خالد محمود (جماعت اسلامی)،وارڈ 6 سے اظہر نعیم (ن)،وارڈ 7 سے عرفان امتیاز (ن) غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پہلے نمبر پر ہیں باقی وارڈز کا رزلٹ آنا باقی ہے.
جبکہ واہ کینٹ سے مجموعی طور پر ن لیگ نے 8 اور تحریک انصاف نے دو نشستیں حاصل کیں. ن لیگ کے وارڈ 1 ملک امیر سلطان, وارڈ 2 راجہ محمود ایوب, وارڈ 3 ملک ارشد, وارڈ 4 ملک عارف, وارڈ 5 سے راجہ عامر سعید, وارڈ 6 سے تحریک انصاف کے ساجد ساجا بٹ, وارڈ 7 سے مسلم لیگ ن سے حاجی عبدالرحمان, وارڈ 8 سے تحریک انصاف کے فہد مسعود اکبر, وارڈ 9 سے مسلم لیگ ن سے فرخ سلیم خان اور وارڈ 10 سے مسلم لیگ ن کے چودھری احسن علی کامیاب ہوئے.
جبکہ مری سے تحریک انصاف کے ایک امیدوار خلیل ملک اور مسلم لیگ ن کے وارڈ 2 سے راجہ اکمل نواز کامیاب ہوئے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے