راولپنڈی گنج منڈی کے علاقے میں دھماکہ متعدد افراد زخمی

راولپنڈی :راولپنڈی میں واقع گنج منڈی میں واقع فلٹریشن پلانٹ پر بم دھماکہ ہوگیا۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں جنہیں ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے