راولپنڈی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہری پریشان

ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ رہی ,جس کے باعث شہری پریشان ,تفصیلات کے مطابق بجلی کی بندش کو دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے تک رہا , جس سے سرکاری،نجی اور گھریلو سطح پر معمولات زندگی جام ہو کر رہ گئے کورونا لاک ڈاؤن اور طویل بندش کے بعد تعلیمی ادارے کھلنے پر شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں طلبا وطالبات کا سکولوں میں تعلیم حاصل کرنا اذیت ناک صورتحال اختیار کر گیا.سماجی رابطہ کی سائٹ ٹویٹر پر شہری آفتاب مکین کہتے ہیں کہ ‏حال ہی میں تعینات ہونے والے وفاقی وزیر توانائی —جناب حماد اظہر صاحب —-جن کے دل ودماغ سے وزارت خزانہ کا بھوت سوار ہے—- 12گھنٹے پہلے جاری کردہ وڈیوپیغام کے بعد راولپنڈی کے شہریوں کو 4سے 6گھنٹے غیراعلانی طویل لوڈشیڈنگ برداشت کرنی پڑی

.https://twitter.com/AftabMaken/status/1402825332718178304?s=19

عامر قیوم کہتے ہیں صادق آباد میں پچھلے 5 گھنٹے سے بجلی بند ہے .عوام کا کوئی پرسان حال ہے .

احمد سعید کہتے ہیں کہ پچھلے دو دن سے راولپنڈی میں لوڈشیڈنگ کے ساتھ کماور تیز پاور والی بجلی استعمال ہو رہی ہے۔اس سے گھر کی چیزیں خراب ہونے کا اندیشہ ہے

فہیم اختر کہتے ہیں کہ

‏رات کے سوا تین بج رہے ہیں اور راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک گنگال میں 3 گھنٹے سے بجلی بند ہے، آئیسکو کا ہر دو دن بعد یہ تماشہ چل رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے