راولپنڈی سگندل باپ نے بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

‏مندرہ پولیس کی کارروائی، اپنی 09 سالہ بیٹی کو کنویں میں پھینک کر قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار۔

ملزم محمد بخش نے اپنی بیٹی کو کنویں میں پھینکا اور موقعہ سے فرار ہو گیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مندرہ پولیس موقعہ پر پہنچی اور سنگدل ملزم کو ٹریس کر کے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ‎

‏نعش کا پوسٹ مارٹم کرو ا لیا گیا ہے، واقعہ کامقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا جا رہا ہے۔

مقتولہ کے والدین کی آپس میں 06 سال قبل طلاق ہوچکی ہے، مقتولہ اپنے باپ کے ہمراہ رہ رہی تھی۔

میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے اصل حقائق سامنے لاکر مقدمہ کو یکسو کیا جائے گا۔ ایس پی صدر ڈویژن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔