ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات رضوان اختر اعوان صدر منتخب

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات برائے سال2021میں رضوان اختر اعوان آئندہ سال کے لئے ضلعی بار کے صدر اورعمران یوسف خان نیازی سیکریٹری منتخب ہو گئے ہفتہ کے روز پولنگ صبح9بجے سے شام5بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہی جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والی پولنگ میں 500خواتین سمیت4200 کے قریب رجسٹرڈوکلا میں سے2021نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیاجبکہ 10ووٹ مسترد قرار دیئے گئے انتخابات میں پولنگ کے لئے12بوتھ قائم کئے گئے تھے سینئر وکیل شفقت علی بھٹی کی سربراہی میں سردار منظر بشیر، ملک شوکت حیات اور احسان مقصود قریشی پر مشتمل الیکشن بورڈنے پولنگ کے عمل کی نگرانی کی الیکشن بورڈ کے اعلان کردہ غیر حتمی نتائج کے مطابق صدر کی نشست پر 3امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد رضوان اختر اعوان914ووٹ لے کر پہلے، محمد اخلاق اعوان598ووٹ لے کر دوسرے اور چوہدری نور خان561ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے سیکریٹری کی نشست پر ون ٹو ون مقابلے کے بعدعمران یوسف خان نیازی1050ووٹ لے کر پہلے اور راجہ شاہد ظفر 1045ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر ون ٹو ون مقابلے کے بعد خاتون امیدوار عائشہ اشتیاق ملک 1388ووٹ لے کر پہلے اورقاضی غنی الرحمان743ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے فنانس سیکریٹری کی نشست پر 3امیداروں کے درمیان مقابلے کے بعد محمد غیاث راجہ 700ووٹ لے کر پہلے،سید ساجد حسین شاہ 634ووٹ لے کر دوسرے اوربنارس نذیر میر478ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے اسی طرح نائب صدر کی 1نشست پر عنصر محبوب خان،لائبریری سیکریٹری کی نشست پر ملک امجد اعوان اور آڈیٹر کی نشست پر ماریہ جاوید چوہدری پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں مجلس عاملہ کی10نشستوں پر اکمل نواز، بابر نوید توقیر محمود، جنید اختر مغل،سید ذیشان حیدر کاظمی،رقیہ غفور، ساجد محمود،ساجد ہمایوں تنولی، سخاوت حسین شاہ،سدرہ اشرف اور عاصم وحید چوہدری پر مشتمل11امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھاجن کے نتائج کا اعلان آج (بروزاتوار)کیا جائے گاالیکشن نتائج کا اعلان ہوتے ہی کامیاب امیدواروں کے حامی وکلا نے اپنے امیدواروں کو کندھوں پر اٹھالیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے فتح کا جشن منایا کامیاب امیداروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔