بجلی کی بندش اڈیالہ روڈ پر شہریوں کا احتجاج

راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر دیگر علاقوں کی طرح پچھلے دس گھنٹے سے بجلی بند ہے ,‏لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام واپڈا کے خلاف سڑکوں پہ نکل آئی، اڈیالہ روڈ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک کے لیے بند کر دیا، گزشتہ شب بھی شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج ہوا,تاہم اڈیالہ روڈ میں اس وقت احتحاج ختم ہوچکا ہے اور ٹریفک بحال کردی گئی ہے ، ‎ذرائع کے مطابق اڈیالہ روڈ سمیت کمیٹی چوک ,مصریال,وارث خان میں بجلی گذشتہ کئی گھنٹوں سے بند ہے .دوسری طرف گرمی کی بھی شدت ہے اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی کی بھی عدم دستیابی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے