راولپنڈی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا شو کاز نوٹس جاری

راولپنڈی (پوٹھوہار ٹائمز ) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی محمد اعظم کاشف نے پیرودہائی کے 14 نجی تعلیمی اداروں کو ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی عدم عدولی پر شو کاز نوٹسز جاری کردیۓ اور 28 مارچ کو آفس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 3 مارچ کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات کی روشنی میں سی۔ای۔او ایجوکیشن محمد اعظم کاشف کی طرف سے ایک نوٹیفیکیشن جاری ہوا کہ مورخہ 20 تا 22 مارچ کے دوران تعلیمی اداروں میں کسی کے پیپرز نہ رکھے جائیں پھر مورخہ 18 مارچ کو ڈپٹی کمشر کے آفس سے او۔آئی۔سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے باعث مورخہ 21، 22 مارچ کو راولپنڈی میں مقامی تعطیلات کا اعلان کیا گیا مگر بعض علاقوں میں واقع نجی تعلیمی اداروں نے ضلعی حکومت کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا اور تعلیمی ادارے کھلے رکھے جس پر بچوں کے والدین نے ایجوکیشن اتھارٹی سے خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر پیر ودہائی عبدالمتین نے بھی آفس میں ایک رپورٹ جمع کروائی اور ان کے خلاف ایکشن لینے کی سفارش کردی۔ سی۔ای۔او ایجوکیشن نے پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل ایکٹ کی شق نمبر- D12 کے تحت تعلیمی اداروں سے جواب طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے تحریری جواب مانگ لیا۔ یاد رہے کہ پنجاب پرائیوٹ ایجوکیشنل ایکٹ کے تحت سی ای او ایجوکیشن کو تین لاکھ سے 40 لاکھ روپے تک جرمانی کرنے کا اختیار حاصل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے