اپنی بہادری اور شجاعت سے قوم کا سَر فخر سے بلند کرنے والے پاک فضائیہ کے دلیر پائلٹ راشدمنہاس کا50واں یوم شہادت آج منایا جائے گا,
راشد منہاس نے 20 اگست 1971 کو جام شہادت نوش کر کے دشمن کی سازش ناکام بنائی تھی اور نشان حیدر پانے والے کم عمر ترین پائلٹ ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آج شہید وطن کا 50 یوم شہادت بھرپورجزبے اورمحبت سے منایا جائے گا
پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر کے 50 ویں یوم شہادت پر جاری پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج کا دن ہمیں فرض کی ادائیگی میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید ، نشان حیدر کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، مادر وطن کے لیے شہید راشد منہاس نےپاک فضائیہ کی عظیم روایات کو برقرار رکھا۔