پنجاب میں رینجرز طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی (پوٹھوہار ٹائمز) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت جہاں چاہے رینجرز کو استعمال کرسکتی ہے،60 دن کےلئے رينجرز کراچی طرز پر حالات سنبھالے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی کی قیادت سے کافی دفعہ مذاکرات کئے ہیں اب بھی درخواست کرتا ہوں کالعدم ٹی ايل پی والے واپس چلے جائيں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ايل پی کو عالمی دہشتگرد تنظيم قرارديا جاسکتا ہے اور پھر يہ نہ ہو کہ کالعدم تنظيم پر عالمی پابندياں لگ جائيں۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک والے چھٹی مرتبہ دھرنے کےلیے آرہے ہیں حالانکہ یہ جلوس جشن عید میلادالنبی ﷺ کےلئے نکلا تھا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سادھوکی ميں انہوں نے پولیس پر کلاشنکوف سے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس کے 3 اہلکار شہید جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے