شہید عمران عباس کے گھر صوبائی وزیر قانون پہنچ گئے

راولپنڈی :وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ کی شہید انسپکٹر محمد عمران عباس کے گھر آمد,اس موقعہ پر آرپی او راولپنڈی،سی پی اوراولپنڈی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن اوردیگر سینئر افسران موجود تھے، وزیر قانون پنجاب نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اورشہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ,وزیر قانون پنجاب نے شہید انسپکٹر کے بچوں سے بات چیت کی اورکہاکہ آپ ایک عظیم والد کے بچے ہیں ,شہد اء پولیس اس قوم کا فخر ہیں شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں شہید کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،قلیل وقت میں ملزمان کو ٹریس کرنا قابل ستائش ہے،شہیدکے بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔