راولپنڈی :پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن ،پروفیشنل اور پروگریسو پینل آمنے سامنے ،پروفیشنل پینل سے انوار الحق امیدوار برائے صدر جبکہ سیکرٹری نعمان سلہری اور پروگریسو پینل سے صدارت کے امیدوار مزمل شفیق اور سیکرٹری کے لیے جواد ہمدانی سامنے آگئے۔
پرفیشنل پینل سے سیکرٹری اطلاعات کیلئےاحمد فراز جبکہ سابق سیکرٹری فنانس انعام درانی پھر سے سیکرٹری مالیات کے امیدوار۔جبکہ پروگریسو پینل سے سیکرٹری اطلاعات کیلئے حافظ شیر افضل جبکہ سابق سیکرٹری فنانس طلحہ خالد پھر سے سیکرٹری مالیات کے امیدوار۔
پروفیشنل پپینل کی طرف سے دیگر امیدواروں میں محبوب اعوان سینیئر نائب صدر محبوب اعوان، نائب صدر لقمان ہزاروی اور جوائنٹ سیکرٹری کیلئے نعیم انور جبکہ ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن کیلئے شاہد محمود اکھاڑے میں اتر آئے۔جبکہ پروگریسو پینل کی طرف سے دیگر امیدواروں میں ہبہ عباسی سینیئر نائب صدر، اور جواد ہمدانی جنرل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری کیلئےغلام العارفین اکھاڑے میں اتر آئے۔
پرفیشنل پینل سے سوشل میڈیا ہیڈ کیلئے مومنہ بتول جبکہ کو سوشل میڈیا ہیڈ کیلئے ماریہ امیدوار ہیں جبکہ پروگریسوپینل سے سوشل میڈیا ہیڈ کیلئےزین سلیم امیدوار ہیں۔
پروفیشنل پینل سے سابق سوشل میڈیا ہیڈ اریشہ صغیر چیئرپرسن ایگڑیکٹیو باڈی قسمت آزمائی کریں گی جبکہ خرم ابن شبیر، نوید ہارون، حافظ کامران، خنیس، ماہم اور بختاور ایگزیکٹیو ممبر کے امیدوار ہیں۔جبکہ پروگریسو کی طرف سے آمنہ شیراز ایگزیکٹو باڈٰ کی چئیر پرسن ہیں ۔
پروفیشنل پینل اور پروگریسوپینل کے تمام امیدواروں نے پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ممبران سے ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ذرائع کے مطابق پروفیشنل پینل جیت کے لیے پرعزم ہے۔