پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد :جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافیوں پر مشتمل تنظیم پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے تیسرے سالانہ انتخابات میں منتخب ہونے والے عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا, تقریب حلف برداری آج دن 2 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی, عہدیداران سے صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم اعوان نے حلف لیا .تقریب حلف برداری میں شکیل انجم صاحب صدر نیشنل پریس کلب ,انور رضا صاحب سیکرٹری پریس کلب,راجہ منصور خان صاحب رہنما پی ٹی آئی ,قیس قیوم ملک رہنما مسلم لیگ ن,میڈم صدف خان صاحبہ اینکر پرسن پی ٹی وی ,ایاز اسلم اینکر پرسن پی ٹی وی,راجہ محمد بشیر صاحب چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ہائی کلاس,طارق بٹ صاحب چیف ایڈیٹر ہفت روزہ پوٹھوہار نیوز دیگر نے خطاب کیا.پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ میں انوار الحق صدر, نعمان سلہری جنرل سیکرٹری, انعام درانی فنانس سیکرٹری, احمد فراز سیکرٹری انفارمیشن, جواد اصغر شاد ایڈیشنل سیکرٹری, زرمینہ زیب نائب صدر, مومنہ بتول سوشل میڈیا ہیڈ ,محبوب اعوان سینئر نائب صدر, لقمان ہزاروی نائب صدر, شاہد محمود ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن, نعیم انوار جوائنٹ سیکرٹری, عروہ شفیق ڈپٹی سیکرٹری, اریشہ صغیر چئیر پرسن ایگزیکٹو باڈی اور ایگزیکٹو ممبران میں خرم ابن شبیر, خنیس الرحمٰن,نوید ہارون, حافظ کامران نے حلف اٹھایا.تقریب کے آخر میں پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے مہمانوں کو شیلڈز بھی دی گئیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔