پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ کے انتخابات ,حافظ شیر افضل صدر منتخب

راولپنڈی :نوجوان صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ کے انتخابات,حافظ شیر افضل بلامقابلہ صدر جبکہ سیکرٹری جنرل خرم ابن شبیر منتخب. اس کے علاوہ نائب صدر شاہد محمود, سینئر نائب صدر برائے خواتین اریشہ صغیر عباسی,نائب صدربرائے خواتین حراافتخار , سیکرٹری اطلاعات خنیس الرحمان, جوائنٹ سیکرٹری راجہ رفاقت, انعام درانی فنانس سیکرٹری, ایڈیشنل سیکرٹری سیدہ آمنہ, سوشل میڈیا ہیڈ رومانہ بُخاری ,سوشل میڈیا کو ہیڈ انعم طاہر, چیئرمین ایگزیکٹو باڈی لقمان ہزاروی, ایگزیکٹو باڈی کے ممبران احسان راج, سردار آفتاب اقبال, ازگل علیزئی, رمشا جمیل اور احسن اعوان منتخب ہوئے. PYJA کے الیکشن راولپنڈی پریس کلب میں منعقد ہوئے .نئی باڈی کا اعلان چئرمین الیکشن کمیشن PYJA گل قیصر خان صاحب نے کیا .اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب شکیلہ جلیل ,چئرمین پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ بابر اورنگزیب ,سابق صدر PYJA انوار الحق ,قاسم جمشید,عبدالرزاق ,ملک ریاست ,قاسم سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی اور نومنتخب باڈی کو مبارکباد پیش کی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔