راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )خطہ پوٹھوہار کی معروف شخصیت, ٹی وی میزبان اور ہمارا گوجرخان کتاب کے مصنف سید آل عمران انتقال کرگئے ,ان کی نماز جنازہ کوٹ سیداں میں ادا کی جائیگی. ان کی وفات پر خطہ پوٹھوہار کے اہل قلم قبیلہ نے گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا, ان کی وفات پر ترجمان پنجاب حکومت انجینئر افتخار چوہدری نے کہا کہ سید آل عمران اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔میرے دوست جہانزیب منہاس کے حوالے سے متعدد ملاقاتیں رہیں ان کے پروگرام میں بھی شریک ہوا ۔پوٹھوہاری بولتے تھے تو لگتا تھا پھول جھڑ رہے ہیں ۔ادب سے والہانہ لگائو ۔دوستوں سے اخلاص سے پیش انا ۔دلی دکھ ہوا ہے ۔گزشتہ چند سال سے بیمار تھے ۔یقین کیجئے خطہ پوٹھوہار کا ایک ہیرا چلا گیا ہے ۔اللہ پاک ان کو جنت میں جگہ دے ۔دوستوں سے احباب سے اور فیملی سے دلی تعزیت ۔حکومت پنجاب فیملی کے دکھ میں شریک ہے