پوٹھوہار سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے حلف اٹھا لیا

راولپنڈی :پوٹھوہار سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 2 سال 10 ماہ بعد رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔قائم مقام سپیکر سردار دوست محمد مزاری نے چوہدری نثار سے حلف لیا۔24 مئی کو بھی چوہدری نثار 3 سال بعد رکنیت کا حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچے تھے تاہم سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی غیر حاضری کے باعث حلف نہ اٹھا سکے.. چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وہ 24 مئی کو پنجاب اسمبلی کی نشست کا حلف اُٹھا رہے ہیں اور اُن کے حلف اُٹھانے کا مقصد حلقے میں سیاسی حالات اور محرکات کو کنٹرول کرنا ہے۔چوہدری نثار نے پیر کو حلف اُٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسمبلی سے کسی قسم کی مراعات بشمول تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے نہیں لیں گے۔یاد رہے2018 کے عام انتخابات میں چوہدری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے شکست ہوئی تھی تاہم پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 10 سے وہ کامیاب قرار پائے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے