تھانہ پیرودھائی کی حدود میں پولیس پر فائرنگ, ملزمان گرفتار

راولپنڈی :تھانہ پیر ودہائی کے علاقہ میں خان بابا گینگ کے ملزمان کی اپنے گرفتار ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ.
نتیجہ میں اے ایس آئی ظہیر زخمی جبکہ دو ملزمان خلیل اور علی نور بھی زخمی ہوۓ جو 50 سے زائد ڈکیتی، راہزنی اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث ہیں.زخمی ملزمان اور پولیس اے ایس آئ ظہیر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں ریڈ کئے جا رہے ہیں.
گرفتار ملزمان کو لوٹے ہوۓ مال کی برآمدگی اور دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا. تھانہ پیر ودہائی پولیس نے ڈکیتی، رہزنی اور سرقہ بالجبر کی متعدد وارداتوں میں ملوث خان بابا گینگ کے دو رکنی گروہ کو گرفتار کیا ۔
گرفتار ملزمان میں خلیل اورعلی نور شامل ہیں جن سے برآمدگی اور دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کا عمل جاری تھا۔ ملزمان کے قبضہ سے تین روز قبل تھانہ بنی کے علاقے سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹر سائیکل، دیگر لوٹا ہوا مال اور اسلحہ بر آمد۔ گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جائے گا۔ ایس ایس پی راول نے کہا کہ خطرناک ڈکیتوں کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک چیلنج تھی، عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے راولپنڈی پولیس کسی قربانی سے دریغ نہیں کرئے گی، سی پی او محمد احسن پونس کی خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی راول، ایس ایچ او پیر ودہائی اور ٹیم کو شاباش، دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی ہدایت کیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔