پیغام مصطفیٰ کانفرنس 15 اکتوبر کو ہوگی


راولپنڈی (پوٹھوہار ٹائمز ) مرکزی جمعیت اہلحدیث راولپنڈی اور اہل حدیث یوتھ فورس کی پیغام مصطفیٰ کانفرنس 15 اکتوبر کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہوگی ۔مرکزی جمعیت اہلحدیث راولپنڈی کے میڈیا کوآرڈینیٹر ولی الرحمان نے پوٹھوہار ٹائمز کو بتایا کہ یہ ایک منفرد نوعیت کی کانفرنس ہوگی اس میں راولپنڈی ڈویژن بھر کے علماء کو خصوصی دعوت دی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ کانفرنس سے معروف مذہبی رہنماء علامہ ابتسام الہٰی ظہیر ،علامہ غلام مصطفی ظہیر امن پوری ،مولانا عبداللہ ناصر رحمانی ،مولانا عطاء اللہ اعوان ،شیخ الحدیث مولانا حافظ مسعود عالم سمیت دیگر مقامی علماء کرام خطاب کریں گے اس کے اس کانفرنس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت دی جارہی ہے اور یہ راولپنڈی کی ایک تاریخی کانفرنس ہوگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔