راولپنڈی ریلی نکالنے پر پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمہ درج

راولپنڈی:اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم راولپنڈی کی جانب سے گذشتہ روز قبل ملتان جلسے میں رکاوٹوں اور گرفتاریوں کے خلاف ریلی نکالی گئی.

تھانہ کینٹ کے علاقہ میں پی ڈی ایم کی ریلی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر محکمہ صحت کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا .

محکمہ صحت کی جانب سے تحصیل سینیٹری انسپکٹر نے درخواست دی.

درخواست کے متن میں لکھا ہے کہ ریلی کے دوران سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں سمیت 140/150 افراد شامل تھے جنہوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی.مقدمے میں نامزد افراد میں مئیر سردار نسیم خان اور سابق ایم این اے ملک ابرار بھی شامل ہیں

محکمہ صحت کی جانب سے قانونی کاروائی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جاۓ گا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے