نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الر حمن سواتی کاسرکاری اداروں میں ایک سال سے خالی اسامیوں کو ختم کر نے کے فیصلے کو مذمت

اسلام آباد ( نمائندہ پوٹھوہار ٹائمز   ) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مر کزی صدر شمس الر حمن سواتی نے حکو مت کی جانب سے سرکاری اداروں میں ایک سال سے خالی اسامیوں کو ختم کر نے کے فیصلے کو شد ید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے اسے عوام کے بنیادی حقوق غصب کر نے کے مترادف قرار دیا ہے ، انھوں نے کہا الیکشن سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے نو جوانوں کو ایک کروڑ نوکر یاں دینے کا وعدہ کیا تھا مگر اقتدار میں آنے کے بعد انھوں نے حسب سابق اپنے اس وعدے سے بھی یو ٹرن لے لیا ہے ،نوجوانوں کو دھوکہ دے کر ووٹ لینے والوں نے اب تک لاکھوں افرد کو بے روزگار کر دیا ہے اور یہ فیصلہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا میںلیبر یو نین کے نمائندہ وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر این ایل ایف پنجاب کے صدر راجہ عاشق خان بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔
شمس الر حمن سواتی نے کہا پی ٹی آئی حکو مت نے پہلے ہی سر کاری ملازمین اور مزدور طبقے کابجٹ میں کچومر نکال دیا ہے ،رہی سہی کسر روزگار کے دروازے بند کر کے نکال رہے ہیں ، ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری نے غر یب عوام کا جینا مشکل کر رکھا ہے ، لگتا ہے وزیر اعظم عمران خان آئی ایم ایف کے کہنے اپنی عوام پر زندگی کا دائرہ تنگ کر دیا ہے ،انھوں نے کہا پی ٹی آئی حکو مت کے عوام دشمن اقدامات سر مایہ داری اور جاگیر داری نظام کی بد تر ین شکلیں ہیں ، جو پاکستان کے کروڑوں ملازمین اور مزدور طبقے کو کسی صورت منظور نہیں 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے