سیاحوں کو لوٹنے والا شہری گرفتار

راولپنڈی:مری میں سڑک پر برف پھینک کر سیاحوں سے مدد کے بہانے رقم اینٹھنے والا ملزم ثاقب عباسی گرفتار،ملزم ثاقب عباسی کے زیر استعمال جیپ بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئ،ملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کر سڑک پر برف بکھیرتا اور جب کسی سیاح کی گاڑی پھنس جاتی تو جیپ سے ٹوہ کر کے نکالنے کا بھاری معاوضہ لیتا تھا،سیاحوں کی شکایات سامنے آنے پر سی پی او ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوۓ ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا،سی پی او ساجد کیانی کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ روز نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا،سی پی او راولپنڈی ساجد کیا نی نے کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جاۓ گا، سیاحوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔