مری کو ضلع کا درجہ دے دیا گیا

راولپنڈی(پوٹھوہار ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صدارت میں مری میں اعلی سطح اجلاس,اجلاس میں ایم این اے صداقت علی عباسی، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کی شرکت۔اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، سیکرٹری سی & ڈبلیو، کمشنر راولپنڈی، ڈی سی راولپنڈی، سی پی او، ڈی جی ریسیکو 1122، اے سی مری کی بھی شرکت۔مری میں برفباری سے پیش آنے والے سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔مری میں برفباری کے دوران ہونے والے سانحہ کی وجوہات تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی پریس کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کیا۔.ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی سربراہی میں اعلی سطحی انکوائری کمیٹی بنانے کا فیصلہ جو 7 دنوں سانحہ میں کسی ممکنہ غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کرے گی اور 7 دنوں میں ہی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔حادثہ میں اموات کا شکار ہونے والے لواحقین کیلئے فوری معالی ماونت 1 کروڑ 76 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔مری کا انتظامی ڈھانچہ فلفور اپگریڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کو فوری تعینات کرنے کا فیصلہ,مری کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا.ٹریفک جام ہونے کی وجوہات بننے والی سڑکوں کے چھوٹے لنکس فلفور تعمیر کرنے کا فیصلہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔