راولپنڈی:راولپنڈی کا علاقہ مری گذشتہ تین دن سے آفات میں گرا ہوا ہے ،مری میں شدید برفباری کے باعث گاڑیاں پھنس گئیں جس کےنتیجے میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا،اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اقبال سمیت بیس افراد اس حادثے میں جانبحق ہوگئے۔مری سانحے میں سیاحوں کو ریسکیو کرنے میں پاک افواج سمیت مقامی فلاحی تنظیموں نے بڑا کردار ادا کیا ،مری کے اس سانحے میں سب سے زیادہ خوراک اور پانی کی قلت ہوئی ۔سوشل میڈیا پر ایم این اے حلقہ این اے 57 صداقت عباسی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ گاڑی روک کر مقامی افراد کوبٹوے سے 500 روپے نکال کر دیتے ہیں کہ اس سے پانی لیکر تقسیم کردیں ۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مری سے منتخب ایم این اے صداقت عباسی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا صارف افضال ملک کہتے ہیں کہ صداقت عباسی نے مری میں لوگوں کی مدد کرنے کی خوشی میں وہاں موجود لوگوں کو اجتماعی 500 روپے انعام دیے اب ان لوگوں کو چاہئیے کہ اس 500 کی فوٹو کاپیاں کروا فریم میں لگا کر گھروں میں لگائیں
صداقت عباسی نے مری میں لوگوں کی مدد کرنے کی خوشی میں وہاں موجود لوگوں کو اجتماعی 500 روپے انعام دیے
— Afzaal Malik (@Afzaal_malik) January 10, 2022
اب ان لوگوں کو چاہئیے کہ اس 500 کی فوٹو کاپیاں کروا فریم میں لگا کر گھروں میں لگائیں pic.twitter.com/m3Ba2nwUZFصحافی عقیل ترین لکھتے ہیں کہ یہ ہوتی ہے لیڈر شپ،اسے کہتے ہیں ایمانداری مری،مری کے ایم این اے صداقت عباسی سانحہ کے متاثرین کی مدد کیلئے 500 روپے متاثرین فنڈ میں دے رہے ہیں
صارف حیدر جاوید لکھتے ہیں کہ مری سے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے متاثرہ سیاحوں کو پانی فراہم کرنے کیلئے پورے 500 روپے نقد عطیہ دیا ان کی اس تاریخ توڑ خدمت کے صلے میں حکومت پاکستان صداقت عباسی کو کم از کم نوبل پرائز کے لئے نامزد کرے یا پھر ہلال پاکستان سے فوراً نوازے
بعض سوشل میڈیا صارفین مری سانحے کا ذمہ دار بھی صداقت عباسی کو ٹھہرا رہے ہیں۔حکومت پنجاب کی طرف سے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔