تحریک عدم اعتماد, منہاج القرآن کا مؤقف بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (پوٹھوہار ٹائمز )12مارچ2022 ء پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق نے کہا ہے کہ ہم نے تحریک انصاف کو فقط اس لئے سپوٹ کیا تا کہ سانحہ ماڈل کے شہداء کو انصاف مل سکے اور انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو سکیں،مگر افسوس چار سالہ دور اقتدار میں وزیراعظم عمران خان سانحہ ماڈل ٹاون کو بھلا چکے،نام تک لینا گوارا نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو اصلاح کے لئے مشورے دئے،ان کے ہر غلط اقدام کی مخالفت کی، حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر کڑی تنقید کی اور کرتے رہیں گے،مگر ان سب حالات کے باوجود ہم کسی صورت بھی کرپٹ اور لٹیروں کو پلٹ کرآنے اور فارن فنڈنگ پرموجودہ حکومت گرانے کی اجازت نہیں دیں گے،انہوں نے شمالی پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ کرنے اور بلدیاتی کنونشن میں شرکت کے بعدواپسی پر سیکرٹری اطلاعات عوامی تحریک شمالی پنجاب غلام علی خان سے ڈیرہ لجپال میں ملاقات کی،اس موقع پربابر مصطفوی، دانش خان اور دیگر بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کی ناقص پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بناتے رہیں گے،مگر اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ ہم کسی کو حکومت گرانے دیں،انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت کو پورا وقت ملے تا کہ حکومت نے قوم کے ساتھ جو وعدے کئے،ان کو پورا کرنے کا پورا وقت ملے،تا کہ کسی کو یہ کہنے کا موقع نہ ملے کہ ان کو کام نہیں کرنے دیا گیا،قاضی شفیق نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک غریب عوام کے حقوق کے لئے میدان عمل میں ہے، ہمارا مطمع نظر فقط اقتدار نہیں بلکہ اصلاح کرنا ہے،
شعبہ نشرو اشاعت
03365908882

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے