مینار پاکستان میں خاتون پر تشدد کا واقعہ، افسوسناک واقعہ خاتون ٹک ٹاکر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

لاہور (پوٹھوہار ٹائمز) مینار پاکستان میں خاتون پر تشدد کا واقعہ، افسوسناک واقعہ سے قبل خاتون ٹک ٹاکر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں سیکڑوں افراد کی بدتمیزی کا نشانہ بننے والی خاتون ٹک ٹاکر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ اکرم اور ان کے ساتھی مینار پاکستان پر آرہے ہیں جبکہ عائشہ واقعے سے قبل اپنے ایک ساتھی کے ساتھ ویڈیو بنارہی ہیں۔ویڈیو بنانے کے دوران ہی کچھ نوجوان ان کے ارد گرد جمع ہوگئے اور ہلا گلا شروع کردیا جس کے بعد گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا جس میں ٹک ٹاکر کی زبانی سیکڑوں افراد نے عائشہ نامی ٹک ٹاکر کے کپڑے پھاڑ دیئے اور ہوا میں اچھالتے رہے۔

 پنجاب پولیس کے سوشل میڈیا پیج پر جاری کیے گئے پیغام کے مطابق آئی جی پنجا ب کی چیئرمین نادرا سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے۔خاتون ٹک ٹاکرپر تشدد کے ملزمان کی جلد از جلد شناخت کے لیے تصاویر بھیجوا دی گئی ہیں۔ نادرا کا عملہ چھٹی کے باوجودملزمان کی شناخت کے عمل میں مصروف ہے۔ ملزمان کے خلاف دفعہ 354-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے تحت ملزمان کی سزا عمر قید یا سزائے موت ہے۔پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فوری فراہمی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔