راولپنڈی :میٹرو کا کوئی والی وارث نہیں پہلے ہی ناقص تعمیر کی وجہ سے پورا ٹریک کا کوئی بھی ایسا حصہ ایسا نہیں جو لیک نہ ہو بارشوں کے موسم میں جگہ جگہ مری روڈ پر آبشاریں چل رہی ہوتی ہے۔میٹرو ٹریک کے نقاصی آب سیوریج سسٹم انتہائی ناقص ناکارہ ہے اکثر ڈرینج پائپ پرنالے ٹوٹے ہوئے ہیں اور ان کا پانی مری روڈ پر گرتا ہے کا تعمیر کے تھوڑے عرصہ بعد ہی میٹرو ٹریک آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہیں جگہ جگہ سے لیکچ کی وجہ سے مری روڈ کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے.ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی نے میٹرو ٹریک اور مری روڈ کے اطراف دورے کے موقع پر نشاندہی کرتے ہوئے مزید کہا کرپشن اور کیمشن کی وجہ سے میٹرو کی تعمیر انتہائی ناقص ہوئی جس کی وجہ سے قومی خزانے کو اروبوں روپے کا نقصان ہوا اب اس کی منٹینس مناسب دیکھ بحال نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے آہستہ آہستہ میٹرو ٹریک خستہ حالی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ میٹرو ٹریک کی مینٹس کی جائے اور باقاعدہ دیکھ بحال کیلے کیمٹی بنائی جائے۔