اسلام آباد :کشمیر یوتھ الائنس اسلام آبادکی محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور تحریک آزادی کشمیر کے سالار اعلیٰ سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آل پارٹیز یوتھ کانفرنس کل 16 اکتوبر کو 2 بجے نیشنل پریس کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی۔آل پارٹیز کانفرنس میں ملک بھر کی پچاس سے زائد یوتھ تنظیموں کے سربراہان اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی ۔آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹرمجاہد گیلانی کریں گے ۔کانفرنس سے سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان اور حریت رہنماء ظفر قریشی سمیت دیگر خطاب کریں گے ۔