علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے ,مولانا فاروق الحسن قادری نے تصدیق کردی

لاہور:مولانا خادم حسین رضوی وفات پاگئے ،یہ خبر سوشل میڈیا پر کافی گردش کررہی تھی. اس دوران پوٹھوہار ٹائمز نے تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا فاروق الحسن قادری سے فون کال پر رابطہ کیا, دوران کال مسلسل رونے کی آوازیں آرہی تھیں ,فاروق الحسن قادری نے پوٹھوہار ٹائمز کو بتایا کہ کچھ ہی دیر قبل علامہ خادم حسین رضوی کا انتقال کرگئے ,ذرائع کے مطابق مولانا خادم رضوی کے بارے میں کہا جارہا ہےکہ تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اوراس سے پہلے بھی ان کوکئی مرتبہ دل کی تکلیف ہوئی تھی

پچھلے دودن سے مولانا خادم حسین رضوی کی طبیعت بہت زیادہ خراب تھی

2018 میں بھی تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔ خادم حسین رضوی کو لاہور کے جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا ۔ڈاکٹرو ںنے ای سی جی ،ایکسرے ،اور بلڈٹیسٹ کئے۔بعد ازاں حالت خطرے سے باہر ہونے کے بعد سخت سیکیورٹی حصار میں اسپتال کے پرائیویٹ روم میں منتقل کر دیا گیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے