تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی جمعرات کی شب لاہور کے شیخ زید ہسپتال میں انتقال کرگئے .
ان کی وفات پر وزیر اعظم عمران خان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ خادم حسین رضوی کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وہ سچے عاشق رسول ﷺ تھے ,اس کے علاوہ ڈاکٹر طاہر القادری, علی محمد خان, نور الحق قادری سمیت دیگر نے افسوس کا اظہار کیا.