تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کا تعلق خطہ پوٹھوہار کے علاقے ضلع اٹک سے تھا

تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خادم حسین رضوی گذشتہ شب لاہور میں انتقال کرگئے ,مولانا خادم حسین رضوی کا تعلق خطہ پوٹھوہار کے علاقے ضلع اٹک سے تھا, وہ حافظ قرآن اور شیخ الحدیث بھی تھے۔ وہ 22 جون 1966 کو اٹک کے علاقے نکہ توت میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام لعل خان تھا، انہوں نے جہلم کے مدارس سے تعلیم حاصل کی۔ذرائع کے مطابق انہوں نے جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے درس نظامی کی تعلیم حاصل کی۔ انہیں پنجابی، اردو، عربی اور فارسی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔
وہ محکمہ اوقاف پنجاب کے ملازم تھے اور اس دوران وہ پیر مکی مسجد لاہور میں نماز جمعہ کے خطبات دیتے تھے۔ اور ایک ٹریفک حادثے میں ان کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئیں جس کے بعد وہ ویل چیئر تک محدود ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔