آزاد کشمیر انتخابات کل ہوں گے, راولپنڈی میں 97 پولنگ اسٹیشنز قائم

راولپنڈی:سی پی او راولپنڈی اور ریٹرننگ افسران نے الیکشن میٹیریل گارڈن کالج میں متعلقہ افسران کے حوالے کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا،اس موقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سیکورٹی، ایس پی سی آئی اے، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور الیکشن ڈیوٹی پر مامور تمام نفری موجود تھی، سی پی او نے تمام افسران اور نفری کو الیکشن کے ضابطہ اخلاق اور قواعد ضوابط پر موثر عمل درآمد کی ہدایات دیں، راولپنڈی میں آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے 97 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں،الیکشن میں امن عامہ کو یقینی بنانے اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروانے کے لئے 1500 سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے،الیکشن سے پہلے، الیکشن کے دوران اور الیکشن اوقات کے بعد ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے گا، الیکشن کمیشن کے وضع کردہ قوانین اور ضابطوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، الیکشن کے لئے پر امن اور سازگار فضا قائم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،سینئر افسران اپنے علاقے میں تمام الیکشن پراسس کو مانیٹر کرینگے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے