جمعیت علمائے اسلام نے مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا

راولپنڈی(پوٹھوہار ٹائمز)جمعیت علماء اسلام ضلع راولپنڈی کی مجلس عاملہ کا اجلاس امیر ضلع ڈاکٹر حافظ ضیاء الرحمن کی زیر صدارت ہوا۔ جمعہ کو مہنگائی کے خلاف مارچ ہوگا۔اجلاس میں حالیہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور خصوصی طور پر تحصیل ٹیکسلا کی جماعت کی کاوشوں کو سراہا گیا ۔ ارشد عباسی ناظم عمومی جمعیت علماء اسلام ضلع راولپنڈی اور ضیاء اللّہ خان سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام ضلع راولپنڈی نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے حالیہ انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے اراکین کی مشاورت سے فیصلے کئے گئے ۔جس کے تحت ہر تحصیل جماعت اپنی ہر یو سی / وارڈز کی جماعت کی تفصیلات اور ان کے اجلاسوں کی تفصیل یکم اکتوبر تک ضلعی ناظم عمومی ارشد عباسی صاحب کو پیش کرے گی جس جس یو سی /وارڈز میں جماعت کی تشکیل پہلے سے کی ہوئی ہے یکم اکتوبر تک جن یو سیز / وارڈز کی تفصیلات نہیں موصول ہوں گی انہیں کالعدم تصور کیا جائے گا جس کی تشکیل کے لئے تحصیل جماعت 15 اکتوبر تک کنوینیر مقرر کرکے ضلعی جماعت کو اس سے آگاہ کرے گی اگر تحصیل جماعت نے کنوینیر مقرر نہ کئے تو ضلعی جماعت خود کنوینیر کا تقرر کرے گی ۔ تحصیل جماعتوں کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ 15 اکتوبر تک اپنی یوسیز کے متوقع امیدواروں کی لسٹ ضلعی جماعت کو فراہم کرے ۔ جماعت کو فعال بنانے کے لیے اکتوبر کے پہلے جمعہ سے ہر جمعے کے دن بعد عصر تا مغرب جمعیت علماء اسلام ضلع راولپنڈی کے پیج سے لائیو پروگرام طے شدہ موضوع پر چلایا جائے گا جس کا آغاز مولانا محبوب الرحمٰن قریشی کی مسجد صدیقیہ مسجد پٹھانوں والی مریڑ حسن سے کیا جائے گا ۔ آنےجمعہ کو بعد نماز مہنگائی مارچ کیا جائیگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے