جماعت اسلامی پنجاب نےکل21ستمبرسے صوبائی رابطہ عوام مہم کاآغازکردیا ہے۔

راولپنڈی (پوٹھوہار ٹائمز) صوبائی امیرڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ جماعت اسلامی پنجاب نےکل21ستمبرسے صوبائی رابطہ عوام مہم کاآغازکردیا ہے جوایک ماہ تک جاری رہے گی اوراس کااختتا م22اکتوبرکوہوگا آخری مرحلے کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17اکتوبرکوامیرجماعت سراج الحق کی زیرقیادت بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مارچ ہوگا جس میں بے روزگار نوجوانوں کا سمندروزیراعظم عمران خان سے ایک کروڑ نوکریوں کا حساب لے گا، صوبائی رابطہ عوام مہم کا مقصدضلعی،زونل او رمقامی سطح کی تنظیموں کومنظم اورمتحرک کرکے بلاک کوڈ سطح تک تنظیم قائم کرکے ووٹربناناہے الیکشن2023 کے لیے قومی وصوبائی امیدوارفائنل ہوچکے رواں ماہ کے دوران ان کااعلان کرکے دیانتدارقیادت عوام کے سامنے پیش کریں گے۔صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان نے برادروذیلی تنظیمات کے اجلاس میں مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ مہم کو6مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے، تنظیم کانام،بیانیہ،قیادت وامیدوارکی پہچان کے علاو ہ ووٹرزکوجماعت اسلامی کی جانب متوجہ کرنامقصود ہے۔اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل رسل خان بابر،رضوان احمد، صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،ناظم اسلامی جمعیت شمالی پنجاب حسن بلال ہاشمی،صوبائی رکن شوری محمدعثمان آکاش، صوبائی نائب صدرجے آئی یوتھ عمران فراز،صدرجمعیت اتحادالعلماء پنجاب امیرعثمان،صوبائی کوآرڈینیٹرمشائخ رابطہ کونسل مولانا عبدالرحیم بابر،نافع،غزالی سمیت دیگرذمہ داران شریک ہوئے۔رسل خان بابرنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مہم کے آخری دن 22اکتوبر کوعوامی سطح پر جلسہ عام،روڈ کارواں،ریلیوں سمیت میگاایونٹس منعقد کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔