پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ, جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کروادی, سماعت کل بدھ کو ہوگی

اسلام آباد : جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے حکو مت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضا فے کے خلاف اسلام آباد ہا ئیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس کی سماعت یکم جو لائی کواسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کر یں گے ،درخواست میں جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں محمد اسلم نے مو قف اپنا یا ہے کہ کسی بھی ملک میں حکو مت کو عوام کو فراہم کر نے کے لیے بیرون ملک سے امپورٹ کردہ اشیاءپر منافع لینے کا اختیار نہیں ہے، جبکہ ہماری حکو مت پیٹرول کی قیمت پر 45روپے لیٹر عوام سے کما رہی ہے جس کا اسے کو ئی اختیار نہیں ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضا فے کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان آگیا ہے ، اشیاءخوردونوش اور کر ایوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے حکو مت کی رٹ کو چیلنج کر رکھا ہے ،انھوں نے کہا جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تو ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کو زخیرہ کر کے نایا ب بنا دیا گیا اور اب قیمتوں میںاضا فے کے ساتھ ہی پیٹرولیم مافیا کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا ہے ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے