جماعت اسلامی پورے خطہ پوٹھوہار میں بیک وقت پندرہ ہزار افراد کا فیملی تربیتی پروگرام منعقد کررہی ہے ،محمد عثمان آکاش

راولپنڈی :جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے تحت پورے خطہ پوٹھوہار میں مختلف مقامات پر بیک وقت پندرہ ہزار افراد پر مشتمل فیملی تربیتی پروگرام منعقد کررہی ہے جو کل اتوار کے دن 27دسمبر کو ہوگا سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راولپنڈی محمد عثمان آکاش نے پوٹھوہار ٹائمز کو بتایا کہ ایک طرف جہاں سب سیاسی جماعتیں اپنے مقاصد کے لیے تگ و دو کررہی ہیں وہاں جماعت اسلامی اس سے بڑھ کر عوام کی اصلاح اور تربیت کے لیے فیملی تربیتی پروگرام منعقد کررہی ہے جس کا مقصد فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر عوام الناس کی تربیت کی جاسکے ،انہوں نے کہا کہ یہ تربیتی پروگرام بیک وقت راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کل 27دسمبر کو منعقد ہونگے ،انہوں نے بتایا کہ گوجر خان میں ڈاکٹر طارق سلیم ،پی پی 10 میں میں اقبال خان سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب،کلر سیداں میں پروفیسر نوید الطاف لیکچرر اسلامی یونیورسٹی،المعراج ہال کمیٹی چوک میں نایب امیر جماعت اسلامی لیاقب بلوچ مہمان خصوصی ہونگے،ماروا میرج ہال مری روڈ میں ڈاکٹر حبیب الرحمان عاصم ،ڈاکٹر صہیب ظفر ودیگر خطاب کریں گے ۔ٹینچ بھاٹہ مرکزاسلامی جامع مسجد نور الٰہی میں امیر العظیم قیم امیر جماعت اسلامی مہمان خصوصی ہونگے۔اس کے علاوہ مختلف مقامات پر جماعت اسلامی کے رہنما خطاب کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔