ہانیہ عامر اور عاصم اظہر گذشتہ دنوں سے ٹرینڈنگ پر کیوں ۔۔؟

 پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی ویڈیوز اور تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں، گزشتہ دنوں ان کی ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی،ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے بھائی کو ایسے سنبھالا جاتا ہے کہ جب وہ 101 بخار میں تپ رہا ہو،ویڈیو میں ہانیہ عامر عاشر وجاہت کے ساتھ ہیں اور وہ بیڈ پر کمبل اوڑھے لیٹے ہوئے ہیں،سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، صارفین اس ویڈیو کو معاشی اقدار کے منافی قرار دے رہے ہیں۔دوسری جانب  اداکارہ کے سابقہ  دوست عاصم اظہر کا بھی رد عمل سامنے آگیا ہے، گلوکار عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر بالی وڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر پر بنائی گئی مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شکر ادا کیا،ویڈیو میں انوپم کھیر کو’ بال بال بچ گیا ‘کہہ کر بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔بعدازاں عاشر وجاہت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم بحیثیت قوم دوسرے اہم معاملات سمیت لاکھوں فلسطینیوں کو قتل کے مقابلے میں بہن اور بھائی کے اپنے کمرے میں تفریح کرنے پر زیادہ فکر مند ہیں، کس قدر پریشان کن دن ہے،ہم لوگوں کو ان کی زندگی سکون سے گزارنے کی اجازت کب دیں گے؟دوسری طرف ان ہانیہ عامر کے معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بھی شدید تنقید کی جارہی ہے۔اور ہانیہ عامر نے بھی اپنے اس فعل سے معافی مانگ لی ہے ۔انہوں نے کہا کہ  میں اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنے اور بہتری کے لیے تبدیلی میں شرمندگی محسوس نہیں کرتی لہٰذا میراخیال ہے کہ اگر میں نے کسی کا ارادی اور غیر ارادی طور پر دل دکھایا، مجھے بھی معافی مانگنی چاہیے اور اگر میں نے یہ کیا ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے