نوجوان سیاسی سماجی رہنما حمزہ علی واجد کا الف سائنس اسکول سسٹم کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد(پوٹھوہار ٹائمز)نوجوان سیاسی و سماجی رہنما راجہ حمزہ علی واجد نے کہا ہے کہ بہترین معاشرے کی تشکیل میں تعلیم کا بنیادی کردار ہے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر انسان ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے، علم کی وجہ سے ہی انسان کو تمام مخلوق سے افضل قرار دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارہ کہو میں الفا سائنس سکول سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کے سکول پہنچنے ہر پرنسیپل پرویز نوید نے ان کا استقبال کیا امیدوار برائے چیئرمین راجہ حمزہ علی واجد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے معاشرے کے بگاڑ کی اصلاح ممکن ہے بچے ہمارے ملک و قوم کا اثاثہ ہیں ان کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت میں بھی تعلیمی اداروں کو اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے مجھے امید ہے کہ یہ ادارہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی خاص توجہ دے گا اور بچوں کو معاشرے کا ایک ذمہ دار اور پروقار شہری بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے