راولپنڈی (پوٹھوہار ٹائمز) ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور کالعدم ٹی ایل پی کی قیادت کے درمیان رات گئے مذاکرات ہوئے، حکومتی وفد میں شاہ محمود قریشی، اسد قیصر اور علی محمد خان شامل جبکہ مذاکرات میں کالعدم تنظیم کے سربراہ سعد رضوی بھی شریک تھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، پہلے کالعدم ٹی ایل پی کے لوگ جی ٹی روڈ پر کئی دنوں سے جاری دھرنا ختم کریں گے، جس کے جواب میں ٹی ایل پی کے گرفتار کارکنوں کی رہائی قانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد عمل میں لائی جائے گی اور ٹی ایل پی کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہو گی اور آئندہ ٹی ایل پی جلاؤ گھیراؤ کی سیاست نہیں کرے گی۔