راولپنڈی:یوم آزادی پر وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا اہل پوٹھوہار کے لیے پیغام،پوٹھوہار ٹائمز کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار،انہوں نے پوٹھوہار ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ۱۴ اگست تہترویں یوم آزادی کے موقع پر تمام اہلیان پوٹھوہار اور اہلیان پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔پاکستان اللہ کی طرف سےا یک انمول تحفہ ہے ۔پاکستان سے محبت کرنی چاہیے،پاکستان کو اپنانا چاہیے پاکستان کو اپنا سمجھنا چاہیے،پاکستان کو اپنائیت کی ضرورت ہے انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میں پہلی مرتبہ پوٹھوہار ٹائمز سے گفتگو کررہا ہوں ،مجھے خوشی بھی ہورہی ہےاور میں پوٹھوہار ٹائمز کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں