گرمی سے بچنے کے لیے کیا کریں

گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کو صحت کے مختلف مسائل پیش آنا شروع ہو جاتے ہیں جیسے کہ جسم میں پانی کی کمی، کمزوری، ہیٹ اسٹروک، فوڈ پوائزننگ اور فلو وغیرہ۔چند احتیاطی تدابیر اور غذاؤں کے استعمال سے اس گرمی سے بچا جا سکتا ہے ۔گرمیوں سے بچنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر جیسا کہ  دوپہر بارہ بجے سے شام پانچ بجے تک غیر ضروری کم سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں تاکے جسم کو ہوا لگتی رہے۔سورج کی تپش اور دھوپ سے بچیں اور جلد کو جھلسنے سے بچائیں، باہر نکلتے وقت سن بلاک یا سن اسکرین کریم استعمال کریں ۔موٹر سائیکل استعمال کرنے والی افراد ہیلمٹ کا یہ کیپ کا استعمال لازمی کریں۔ باہر نکلتے وقت ایک پانی کی بوتل اور ایک گیلا کپڑا اپنے ساتھ لازمی رکھیں۔غذاء میں تربوز،خربوزہ،ترش پھل ،سبزی اور مشروبات کا استعمال کریں ،اس سے بڑھ کر صحت کی خرابی کی صورت میں قریبی ڈاکٹر یا ہسپتال کا رجوع کریں ۔