فردوس عاشق اعوان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندو خیل کو تھپڑدے مارا۔تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن جاوید چوہدری کے شو میں جھگڑا ہوا،اس دوران فروس عاشق اعوان نے قادر خان مندوخیل کا گریبان پکڑا اور انہیں تھپڑ دے مارا۔اس دوران شو پر موجود دیگر عملہ دونوں رہنماؤں کو روکنے کی کوشش کرتا رہا،فوٹیج میں فردوس عاشق اعوان کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ ہے ہماری سیاست اور جمہوریت
— Khunais Ur Rehman (@KhunaisUrRehman) June 9, 2021
pic.twitter.com/sYWy7rc2WO
فردوس عاشق اعوان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جاوید چوہدری صاحب کے ٹی وی شو میں پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کے ساتھ ہونے والی بحث میں تصویر کا ایک رخ دکھایا جارہا ہے۔ قادر مندوخیل کی غلیظ زبان اور گالیوں کو اس ویڈیو کا حصہ نہ بنا کر یکطرفہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ سیاسی مکالمے سے ہٹ کر مندوخیل کی جانب سے میرے والد اور مجھے غلیظ گالیاں بکی گئیں۔ ایسے بدتہذیب افراد کا سیاست اور اخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ لوگ سیاست اور معاشرے کے چہرے پر بدنما دھبے ہیں۔ قادر مندوخیل کے اس رویے اور عمل کے خلاف جلد قانونی چارہ جوئی کی جائیگی! ایکسپریس ٹی وی سے درخواست ہے کہ معاملے کی مکمل ویڈیو سامنے لائیں!
غلیظ گالیاں بکی گئیں۔ ایسے بدتہذیب افراد کا سیاست اور اخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ لوگ سیاست اور معاشرے کے چہرے پر بدنما دھبے ہیں۔ قادر مندوخیل کے اس رویے اور عمل کے خلاف جلد قانونی چارہ جوئی کی جائیگی! ایکسپریس ٹی وی سے درخواست ہے کہ معاملے کی مکمل ویڈیو سامنے لائیں!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 9, 2021
2/2