یونین کونسل روات کامحلہ نیوی روڈ سیکڑوں گھروں پر مشتمل آبادی 20 سالوں سے بنیادی سہولیات سے محروم بلدیاتی نظام بھی یونین کونسل روات کی عوام کے مسائل حل نہ کرسکا کروڑوں روپے فنڈ پسند ناپسند اور اقرباپروری کی بنیاد پرلگائے گئے کس سے فریاد کریں تفصیلات کے مطابق یوسی روات کی وارڈ 1 کے رہائشیوں ارشد محمود انوارالحق امانت خان سردار شیر عالم عبدالحمید اور شاہد حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم یونین کونسل روات بازار سے ملحقہ محلہ نیوی روڈ کے مکین ہیں یہ وارڈ مسائل کی آماجگاہ بن چکی ہے منتخب نمائندوں سمیت چیئرمین یوسی روات نے اس طرف کبھی توجہ دینے کی کوشش ہی نہیں کی ہے یہ علاقہ پانی کی شدید قلت کاشکار ہے کروڑوں روپے واٹر سپلائی کی مد میں خرچ کرنے کے باوجود روات بازارسے جڑواں محلے میں واٹر سپلائی کی لائن تک نہ ڈال کر سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے جبکہ اگر گلیات پر نظر ڈالیں تو وہ گھنڈرات کا منظر ہیش کررہی ہیں یہاں کی عوام تاحال بنیادی سہولیات سے محروم ہے جبکہ چیئرمین یوسی سمیت موجودہ حکومتی نمائندوں نے کروڑوں کے کاموں کے دعوے کیے ہیں لیکن ہماری آواز سننے کو کوئی تیار نہیں ہم نے یہاں پر بجلی اپنی مددآپ لگائی تھی رہائشیوں نے چیف کمشنر اسلام آباد ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات مئیر اسلام آباد شیخ عنصر عزیزسے نوٹس لیکر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا
……..