ڈی سی اسلام آباد نے ایس او پیز کو فالو کرتے مارگلہ ہلز جانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد :ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے مارگلہ ہلز جانے کی اجازت دیدی. سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ‏‏جن کی نئی نئئ شادی ہوئی ہے کیا وہ سوشل ڈسٹنسگ اپناتے ہوئے ہوئے مارگلہ ہلز جا سکتے ہیں.بیگم گلہ کر رہی ہے کہ شادی سے پہلے تو بڑی باتیں کرتے تھے کہ ہر اتوار کو مارگلہ ہلز جایا کرینگے.. اجازت نہ ملی تو ازدواجی حالات کی خرابی کی ساری ذمہ داری ڈی سی صاحب پر عائد ہوگی.‎

جس کے جواب میں ڈی سی اسلام آباد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏مارگلہ ہلز پر جا سکتے ہیں چاہے اپ کی شادی پرانی ہی کیوں نہ ہو ۔۔ ایس او پیز بس صحیح فالو کریں ۔۔ گلہ اگر پھر بھی ختم نہ ہوا تو پھر ؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے