روزنامہ امت راولپنڈی سے بند کردیا گیا

راولپنڈی :روزنامہ امت راولپنڈی سے بند کردیا گیا. امت کے کارکنان کو پچھلے کئی ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں جاری کی گئیں تھیں اب نوبت یہاں تک پہنچ آئی کے اخبار کو راولپنڈی سے بند کردیا گیا,اس امر کے بعد امت کارکنان نے بطور احتجاج گذشتہ رات امت بلڈنگ میں گذاری.روزنامہ امت کے سینئر صحافی نے پوٹھوہار ٹائمز کو بتایا کہ راولپنڈی میں امت کا پریس بند کردیا گیا ہے یہاں سے اخبار نہیں جاری ہوگا. شائد ہمیں کنفرم نہیں اخبار اب کراچی سے چھپ کر آئے. انہوں بتایا کہ ہم لوگوں نے بطور احتجاج گذشتہ رات امت بلڈنگ میں گذاری. یاد رہے اس سے قبل بھی روزنامہ امت کے ورکرز کے واجبات نہ ادا ہونے پر روزنامہ امت کے صحافی نے خود سوزی کا اعلان کیا تھا. صحافی ورکروں کا کہنا ہےکہ یہ دین کےنام پر لوٹ مارکرکروڑوں اربوں روپے کی جائیدادوں کے مالک بن چکے ہیں‌ان کو شرم آنی چاہیے پہلے انہوں نے ورکرز کی تنخواہیں روکیں اب اخبار کی اشاعت ہی روک ڈالی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے