راولپنڈی (پوٹھوہار ٹائمز) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عمر سعید ملک کا تھانہ کلرسیداں کا دورہ، ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ اور ایس ڈی پی او کہوٹہ بھی سی پی او کے ہمراہ تھے۔ سی پی او نے ریکارڈ، حوالات، فرنٹ ڈیسک کوچیک کیا، صفائی کے انتظامات اور تھانے کی بلڈنگ کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔